• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ مزاحیہ انداز میں ہی بتادی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ، جس میں اُن سے لوگوں کی جانب سے ہر وقت پوچھا جانے والا سوال تھا اور مداح بھی اس سوال کے جواب کے منتظر رہتے ہیں۔

اسٹوری میں شیئر کی جانے والی تصویر میں سوال لکھا گیا کہ کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سِنگل کیوں ہیں؟

اس سوال کے مزاحیہ جواب میں ہی اداکارہ کی زندگی کے اس اہم فیصلے سے متعلق بھی انکشاف ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین