پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن، مسلم لیگ نون کی رہنما شائستہ پرویز ملک اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ معروف صحافی عارف نظامی کے انتقال پر تعزیت کرنے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے عارف نظامی مرحوم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی کا دنیا سے جانا قومی نقصان ہے۔
اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عارف نظامی کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ بھی عارف نظامی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عارف نظامی میرے پنجاب یونیورسٹی کے استاد تھے، مرحوم نے سادگی اور محنت کے ساتھ اپنا مقام بنایا۔
نون لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک بھی عارف نظامی کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے مرحوم کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیا۔