• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، شیریں مزاری


انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں شیریں مزاری نے اسلام آباد میں خاتون نور کے بہیمانہ قتل پر  اظہارِ تشویش کیا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ واقعہ خواتین پر ظلم کی یاد دہانی ہے، ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اثر و رسوخ اور طاقتور مجرم قانون سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین