• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی ترقی کیلئےوفاقی وزیر یومیہ پانچ منٹ وقف کریں،شہباز

ایبٹ آباد (جنگ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نےکہا ہے کہ گزشتہ آٹھ سے دس سال میں ہاکی میں تنزلی ہوئی جس سے کھلاڑیوں میں ملک کے لئے کھیلنے کے جذبے میں کمی آئی ہے۔ کھلاڑی ملک کے بجائے ہاکی لیگ کے لئے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں اپنی ذاتی پہچان ختم ہو کر رہ گئی ہے اور ان کی مہارت اور لڑنے کی اسپرٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور ان تمام چیزوں کی بحالی کے لئے ایک مضبوط ارادے اور سوچ کے ساتھ انہیں خود کو بلند کرنا ہوگا اور اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطے کے وزیر اگر روزانہ پانچ منٹ بھی ہاکی کے کھیل کو دے دیں تو یہ گیمز ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ حکومت قومی کھیل کی سرپرستی کرے، فیڈریشن کو فنڈ دیا جائے اور وہ خود اس پر نظر رکھے اور ہر چھ ماہ بعد دی جانے والی امداد کا آڈٹ حکومت کرائے، موجودہ فیڈریشن تمام معاملات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھانے پر یقین رکھتی ہے۔
تازہ ترین