• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی وجہ سے بالی ووڈ کیریئر آسانی سے شروع ہوا، ہمیش ریشمیا

بالی ووڈ کے معروف کمپوزر، اداکار اور رئیلٹی شو جج ہمیش ریشمیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کی وجہ سے ان کا بالی ووڈ کیریئر باآسانی شروع ہوا۔

انھوں نے اس حوالے سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ بالی ووڈ میں صورتحال اپنے حق میں کرنے کے لیے آپ کو کسی ایک کیمپ سے جڑنا یا تعلق رکھنا ہوتا ہے، اس سے آپ باآسانی وہاں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں انھوں نے سلمان خان اور ان کے خاندان کی مدد کو سراہا، اور کہا کہ اس مدد کی وجہ سے انھیں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی۔

انھوں نے پہلی کامیابی اس وقت حاصل کی جب 1998 میں دو گیت ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے لیے کمپوز کیے۔

ہمیش نے سلمان خان کے ساتھ کافی پروجیکٹس کیے جن میں تیرے نام، میں نے پیار کیوں کیا اور باڈی گارڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انھیں سلمان خان نے ہی بالی ووڈ میں بطور کمپوزر متعارف کروایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید