• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہوں، اداکارہ سومی علی

پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اور بالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی فن کا مظاہرہ کرنے والی سومی علی نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان سے رابطے میں نہ رہنا انکی صحت کے لیے بہتر ہے، کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ انھیں یہ معلوم ہو کہ ان کی کتنی گرلر فرینڈز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اپنے سابق پارٹنر سلمان خان سے پانچ سال سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور وہ ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ سومی علی کی اداکاری کا آغاز سلمان خان کے مقابل ہوا تھا لیکن یہ پروجیکٹ ناکام ہوگیا تھا۔

سومی علی کے مطابق کہ اس فلم پر کام شروع نہ ہونا ہی ان کے تعلقات کے ختم ہونے کا سبب بنا، سومی اور سلمان خان کے درمیان آٹھ برس تک تعلقات رہے۔

ایک انٹرویو میں سومی نے کہا کہ مجوزہ فلم کا نام "بلند" تھا اور اس کی شوٹنگ سے قبل انھوں نے سلمان کے ساتھ کھٹمنڈو (نیپال) کا دورہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین