• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحش فلمیں کیس: شلپا شیٹی بھی ریڈار پر، جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ

شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ 

راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔ 

راجستھان رائل کے شریک مالک کے خلاف جہاں ایک جانب تحقیقات جاری ہے، وہیں اب ان کی اہلیہ شلپا شیٹھی بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور اب ان کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ 

کرائم برانچ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا شلپا شیٹی پہلے سے اس پورے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یا نہیں جس کا الزام ان کے شوہر پر ہے۔ 

اس کے علاوہ شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

تازہ ترین