• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحش فلموں کا معاملہ، شلپا شیٹی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد اب شلپا کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے اہلکار جوہو میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران کیس کے مرکزی ملزم راج کندرا کو بھی اپنے ساتھ لائی تھی۔ 

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔ 

انھیں آج ممبئی کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھیں اور  ان کے ساتھی ریان تھورپ کو 27 جولائی تک ریمنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

تازہ ترین