• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا وزیراعظم کی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔جیو نیوزکے مطابق میرا نے بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔اس سے قبل میرا 2013 میں کالے کوٹ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

تازہ ترین