• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی/ ٹوکیو (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز)اولمپکس افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ بھی اپنے ثقافتی رنگ میں نظر آیا۔ پاکستانی دستےکے خلیل اختر اور ماحور شہزاد نے قومی پرچم تھام کر مارچ پاسٹ کیا۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستانی دستہ 10 ایتھلیٹ پر مشتمل ہے، جن میں پہلی بار تین خواتین ایتھلیٹس بھی شریک ہیں جن میں ماحور شہزاد، بسمہ خان اور نجمہ پروین شامل ہیں۔ اولمپک میں پہلی بار مرد و عورت ایتھلیٹ ایک ساتھ ملک کا جھنڈا تھامے مارچ پاسٹ میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین