کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 23 جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہےاور اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں 4 دن کے لئے منسوخ کردی ہیں۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
محبت وہ زبان ہے جو انسان ہوں، چرند یا پرند سب سمجھتے ہیں، جس کی جیتی جاگتی مثال مجید جسکانی اور ببن کی ہے۔
پاور سیکٹر نے دسمبر کے ابتدائی 11 دنوں میں اوسطاً کتنی لیکوفائیڈ نیچرل گیس( ایل این جی) استعمال کی ؟
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء جمعرات کی شب تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقد کیا گیا۔
کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی ترکمانستان میں اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس یادگار مقام کی دوبارہ سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ماضی کی جھلک دکھائی۔
چارج شیٹ میں زوبین گارگ کے کزن سندیپن گارگ پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت زرعی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔
فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے وفد نے این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ کیا۔
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کر دیا۔
پنجاب میں گزشتہ ماہ (نومبر میں) 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے۔
پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیم کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جی بی میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اسکردو سے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔