• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نے زندگی میں کوئی کتاب نہیں پڑھی، ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی، ایسی جہاندیدہ خاتون سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئے پر بات نہیں کی۔ ان کی سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا نے کی ہے اور ان کا دور دور تک علم، عقل اورکتاب سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں،ان کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے، ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ان کی سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید