• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2افراد قتل، بیل پکڑنے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تین شہریوں کو قتل کردیاگیا۔تھانہ شمس کالونی پولیس کو مومن خان نے بتایاکہ اسکا بیتا باران خان اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہاتھاکہ اختر خان سمیت دو افراد نے فائرنگ کرکے اسکے بیٹے کو قتل کردیااور فرار ہو گئے۔ ادھر تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کو سرفراز شاہ نے بتایاکہ اسکے 43سالہ بیٹے شہباز علی کو نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔عیدکے دن تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل اور دوسرے کو شدید زخمی کردیاگیا، فائرنگ کا واقعہ بھاگے ہوئے بیل کو پکڑنے کی کوشش کے دوران پیش آیا،فریقین کے مابین زمین کے قبضے کا تنازعہ چل رہاہے۔اظہر علی نے پولیس کوبتایاکہ محمود احمدو غلام مصطفٰی، نزاکت علی، احسان محمود، تصور شہزاد، عمران خان اپنے گھر بیل کی قربانی کے لیے موجود تھے۔ احسان محمود اور غلام مصطفٰی بیل کھول کر لانے لگے تو بیل رسی چھڑا کر بھاگ گیا ہم سب اسے پکڑنے کے لیے گئے ،جونہی ہم ملک ذوالفقار کے گھر کے سامنے پہنچے تو سامنے سے راجہ توران کے پرائیویٹ گارڈ جو مسلح کھڑے تھے نے کہا کہ آگے نہیں جا سکتے، میرے بھائی محمود احمد نے کہا کہ ہمارا بیل بھاگ کر ادھر آیا ہے، اسی اثناء میں پرائیویٹ گارڈ نے راجہ توران کوفون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔ راجہ توران کے گارڈز نے اسکی ایماپر باہم صلاح مشورہ ہو کر فائرنگ کرکے میرے کزن عمران خان کو شدید زخمی اور میرے بھائی محمود احمد کو قتل کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین