• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں جلدامن کاسورج طلوع ہوگا ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکی ونیٹوافواج کی بیدخلی اور مجاہدین کی مسلسل فتوحات سے پاکستان کی پشتون قوم پرست اورسیکولرقوتیں حواس باختہ ہوگئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید کے موقع پر جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ صافی اوردیگر وفود سے اپنی رہائشگاہ پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ شہدائے اسلام کی لازوال قربانیوں کانتیجہ ہے جنہوں سے نام نہاد مصنوعی سپر پاور امریکہ کو زیرو بنا دیا قوم پرست جماعتوں کی قیادت مجاہدین کی اس کامیابی سے پریشان ہیں۔ ایمل ولی تویہاں تک کہہ گئےکہ افغانستان پرامریکی حملہ درست اقدام تھا۔انہوں نے کہاکہ مجاہدین اسلام کی عملی جدوجہد سے جلد ہی افغانستان میں امن اور آزادی کاسورج طلوع ہوگا ۔   
کوئٹہ سے مزید