• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران کے مکین فیس جمع کرانے کے باوجود گیس سے محروم

آواران(نامہ نگار) آواران کے عوامی حلقوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سات مہینے گزرنے کے باوجود گیس میٹر نہیں لگا ئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آواران ٹاون ایریا کے سو سے زائد گیس صارفین نے فی میٹر پندرہ ہزار روپے بینک بزریعہ چالان بینک میں جمع کرایا ہے ۔ اس کے باوجود میٹر نہیں لگائےجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے ایک ماہ میں کنکشن لگانے کا کہا گیا تھا مگر سات مہینے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ عوم کو بہترین سہولیات دیکر گیس کنکشن لگایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید