• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، جھولے سے گِر کر دو بہنیں جاں بحق


اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر جاں بحق بچیوں کی تعداد دو ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جھولےسےگرکرجاں بحق ہونےوالی دونوں بچیاں بہنیں تھیں۔

پولیس نےجاں بحق بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ جھولوں کےمالک حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خاں، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

گزشتہ روزجھولے سے گر کر8 سالہ پپی بی بی جاں بحق ہوئی تھی، حادثے میں زخمی 6 سالہ نواب بی بی نے آج اسپتال میں دم توڑا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اوکاڑہ میں جھولا سے دو بچیوں کے گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین