• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہنوئی راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شمیتا شیٹی کا بیان سامنے آگیا

فحش فلمیں بنانے کے حوالے سے راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹا کا بیان سامنے آگیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شمیتا شیٹی نے شلپا شیٹی کی نئی فلم ہنگامہ 2 کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ 

شمیتا نے اپنی بہن کی اس نئی فلم کے ریلیز پر ان کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ نے اور آپ کی ٹیم نے اس فلم کے لیے کافی محنت کی ہے۔ 

ساتھ میں حالیہ معاملات پر بات کرتے ہوئے شمیتا نے لکھا کہ آپ نے زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں اور ایک چیز میں یقین کہ ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ آپ ہمیشہ ہی مشکل حالات سے مزید مضبوط ہوکر باہر آئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ پر ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کاروباری شخصیت راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔ 

تازہ ترین