• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض گنج نارا اور ٹھری میرواہ تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دیکر عوام کو تحفہ دیا جائے

ٹھری میرواہ(نامہ نگار) ٹھری میرواہ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے ریلی نکالی گئی ٹھری میرواہ پسماندہ علاقے ہے فیض گنج نارا اور ٹھری میرواہ تحصیلوں پر مشتمل خیرپور ٹو ایٹ میرواہ کو ضلع کا درجہ دیکر عوام کو تحفہ دیا جائے ایڈووکیٹ ندیم شہباز شر تفصیل کے مطابق ٹھری میرواہ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے مہم دینے کیلئے ٹھری میرواہ شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میرواہ کئنال تک نکالی گئی۔ پیپلز لائیرز پینل کے رہنماء ایڈووکیٹ ندیم شہباز شر اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئ اس موقعے پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹھری میرواہ فیض گنج نارا تحصیلیں جو پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتی جس کے باعث یہاں کے عوام کو مسائل کے حل کیلئے سخت مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ریلی کے شرکاء نے وزیراعلی سندھ چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ خیرپور ٹو ایٹ ٹھری میرواہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے تاکہ تینوں تحصیلوں کے عوام کے مسائل جلد اور آسانی سے حل ہوسکیں

تازہ ترین