• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیخلاف تین ون ڈے سری لنکا میں کرانے پر غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)19ستمبر سے متحدہ عرب امارات آئی پی ایل کے بقیہ میچوں کی میزبانی کرے گا اس لئے افغانستان کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل متحدہ عر ب امارات کے بجائے سری لنکا میں کرانے پر غور کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے انٹر نیشنل یکم سے پانچ ستمبر کے درمیان مہندرا راجا پاکسے اسٹیڈیم ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ابھی تک افغانستان نے اس بارے میں ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے لیکن افغانستان کی ہوم سیریز ہےوہ اپنی سیریز جہاں کرانا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے چوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے ایڈوانس میں امارات کے تینوں گراونڈ بک کرا رکھے ہیں۔اس لئے افغانستان نے متبادل آپشن تلاش کر لیا ہے۔معاملات طے ہونے پر سیریز کا ونییو اور شیڈول پی سی بی سےشیئرکیا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید