• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کے تحت سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، تحریک دفاع حرمین

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) تحریک دفاع حرمین شریفین کے سرپرست سینیٹر غفور حیدری، قائم مقام صدر سینیٹر حافظ عبدالکریم، نائب صدر صاحب زادہ شاہ اویس نورانی، سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن خلیل، صدر مولانا علی محمد ابو تراب ،مولانا زاہد محمود قاسمی ،سیکرٹری اطلاعات پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب کی موجودہ حکومت نے خانہ کعبہ کی تاریخی توسیعی کی ہے اور اللہ کے مہمانوں کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کی ہیں۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں میوزک اور سینما کا کوئی وجود نہیں ہے۔

تازہ ترین