• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا حیدر آباد میں ہفتے کو ریلی کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم نے حیدر آباد میں ہفتے کو ریلی کا اعلان کردیا ہے،متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان کا ڈسٹرکٹ آفس حیدرآباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ حیدرآباد سندھ کادوسرا بڑا شہر ہے اور سندھ کی بد عنوان نسل پرست حکومت نے اپنی بد عنوانیوں اور نااہلی سے اس شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے گذشتہ 13 برسوں سے جعلی اکژیت کی بنیاد پر سندھ کے عوام پر مسلط حکمرانوں نے جہاں شہری علاقوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا وہیں سندھ کے دیگر شہروں جن میں لاڑکانہ، سانگھڑ سکھر دادوسمیت سندھ کے دیگر شہروں کوبھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے حدتویہ ہے یہاںاگر کسی کو کتا کاٹ لے تو اسکی ویکسین ہسپتالوں میں دستیاب نہیں سندھ کی حکومت صرف کراچی سے 3 سو ارب سے زائد کاٹیکس وصول کرتی ہے اور 9 سو ارب سے زائد قومی مالیاتی کمیشن کے ذریعے حاصل کرتی ہے لیکن یہ رقم عوام کی ٖفلاح و بہبود پر خرچ نہیں ہوتی حید رآباد میں جابجابہتاسیوریج کا پانی اور کچروں کا ڈھیر سندھ کے متعصب حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے آج بلدیات کا وزیر پیپلز پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر بھی انکا ہے سارے وسائل اور اختیارات ان کے پاس ہیں 10 ماہ سے زائد کاعرصہ گزر چکا لیکن پھر بھی مسائل جوں کے توں ہیں۔

تازہ ترین