• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں اگلی حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی، شیخ رشید

لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اگلی حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی، نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں فوج اور رینجرز کی سکیورٹی دینے کی پیشکش کردی۔ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ʼمجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے تاہم کشمیریوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ کشمیر میں جو زبانیں استعمال کی گئیں اس سے کشمیریوں کا دل دکھا ہے۔ʼ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھا ہے کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے ، چاہتا ہوں وہ اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے،انہوں نے کہاکہ، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہے میں کشمیر میں آرہا ہوں، اس کا راستہ کون روک سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ʼمجھے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کی تحقیقات کا حکم دیا، وہ اغوا نہیں تھا، لاپتہ ہونا، گمشدگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ʼافغان حکومت آئے، اگر کسی نے کہا تو میں یہ بھی ڈھونڈ نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی زبان ان کی سیاست تباہ کردے گی، نواز شریف اور اس کے خاندان نے قوم کو سزا دی، نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنی زبان کی وجہ سے مار کھائیں گے، سوشل میڈیا کہہ رہاہے کہ نوازشریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں، آپ مودی کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں آپ کہاں کے کشمیری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوگا، داسو اور بھاشا ڈیم ملک کی معیشت کی تقدیر بدل دے گا، چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔
تازہ ترین