• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت بلدیاتی نظام بحال کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، ڈپٹی میئر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ملتان منور احسان قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام کو بحال کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ، بلدیاتی نظام ہر صورت بحال کروا کر ووٹ کو عزت دلوائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے پاس چیئرمینوں سے حاصل کیا جانیوالا سامان اور اکاونٹس کی لسٹیں موجود ہیں ، ان کے مطابق یونین کونسلوں میں سامان اور اکاونٹس کی فراہمی کی جائے ۔
تازہ ترین