• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیا کا شہر جرائم کاگڑھ بن گیا، ڈکیتی چوری کی وارداتیں بدستورجاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک سلنڈروں کی دکان میں دومسلح ڈاکو مبشر سے 30ہزارنقدی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پل سیتل ماڑی محمد نوید سے چارنامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار لے گئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقے رام کلی چوک محمد اکبر کی دکان میں تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی2لاکھ50ہزار و دوموبائلز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفرآبادکے علاقے سٹیٹ ایریاغلام مجتبیٰ سے دو ڈاکو نقدی 4ہزار و موبائل لے گئے،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
تازہ ترین