• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کے تنازع پر برادرنسبتی نے بہنوئی اور بہن کو زخمی کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقے زمین کے تنازع پر چاقوکے وارکرکے بہنوئی اور بہن کو زخمی کردیا،نشترہسپتال منتقل کیاگیا۔تفصیل کے مطابق سیداں والی کھوئی کی رہائشی محمد ریاض اپنی بیوی مہوش کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک برادرنسبتی ملزم وقاص گھر میں داخل ہوا اور چاقو کے وار کرکے بہنوئی اور بہن کو زخمی کردیا او ر فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے دونوں میاں بیوی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا،پولیس کے مطابق محمد ریاض اور اس کے برادر نسبتی وقاص کے مابین زمین کا تنازع چل رہا۔
تازہ ترین