• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات مالی بحران کا شکار ہیں، مصباح اللہ

پشاور(نیوز رپورٹر)صوبائی حکومت گورنمنٹ عبد العلی خان ڈگری کالج اور کامرس کالج کے لئے نئے بلڈنگ تعمیر کرے ،جامعات مالی بحران کا شکار ہے جس کے وجہ وہ طلباء و طالبات کے فیسوں میں مسلسل اضافہ کررہا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ مصبا ح اللہ اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن نے اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کی جانب سے کارکنوں کیلئے گرینڈ عید ملن پارٹی کا اہتمام کے دوران کیا ۔پروگرام میں طلباء نے شرکت کی اس موقع پر زریات شاہ، صدام حسین عمرزئی اور پیر عمیر خان بھی موجود تھے ۔مصباح اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوئی ہے ۔تعلیمی ادارے خصوصا جامعات مالی بحران کا شکار ہے جس کے وجہ وہ طلباء و طالبات کے فیسوں میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نسیم الرحمٰن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گورنمنٹ عبد العلی خان ڈگری کالج اور کامرس کالج کے لئے نئے بلڈنگ تعمیر کرے۔
تازہ ترین