• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پولیس اہلکار قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور(نیوز رپورٹر)مقامی عدالت نے دوران پورقرنطینہ سنٹر میں دو پولیس اہلکار قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق پولیس اہلکار ملزم عباس پر الزام ہے کہ اس نے کسی تنازعہ پرمشتعل ہوکر دودیگر پولیس اہلکار وں انسپکٹر رحمان گل اورحوالدار عمران پر فائرنگ کردی تھی جسکے نتیجے میں وہ دونوں جاں بحق ہوگئے جسکے بعد شاہ پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم عباس کودوبارہ عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید