• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، گھوڑے کی دولہے کو لے کر فرار ہوتے ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کے موقع پر دولہے کو سوار کرنے کے لیے منگوایا گیا گھوڑا دولہے کو لے کر ہی فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں پیش آیا۔

دولہا جب گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر بارات لایا تو کسی شرارتی بچے نے اس کے قریب پٹاخہ جلادیا جس سے وہ بِدک گیا اور دولہے کو لے کر ہی فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑے پر سوار دولہا ڈر اور خوف کے ساتھ گھوڑے کی سواری کرتا رہا، کہیں کہیں گھوڑے سے اترنے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی بھاگتے گھوڑے کے پیچھے دوڑ لگائی لیکن 4 کلومیٹر دور جا کر گھوڑا قابو میں آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام واقعے میں دولہے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید