• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت


 مسلم لیگ نون کے رہنما زین شوکت ڈگراں نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے نون لیگی رہنما چوہدری زین شوکت ڈگراں سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے تمام قومی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے، ملک کا نام بلند کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفت میں نہیں ملک کی خدمت میں سب ایک دوسرے سے آگے بڑھیں، ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنےوالوں کو آگے آنے کا موقع دیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اختلافات بھلا کر کردار ادا کرنا ہو گا، کورونا کی چوتھی لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، تمام لوگ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین