• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن: کئی حلقوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں، ن لیگ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف حلقوں سے الیکشن بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکنے اور پولنگ بندش کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن گرلز پرائمری اسکول کنگڑہڑیولہ (یوسی) كومی کوٹ پر 2 گھنٹے پولنگ بند رہی ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین ووٹرز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے، عملے کی مدد سے پولنگ اسٹیشن کے اندر ٹھپے لگانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ایل اے 32 چکار، ایل اے 33 گوہرآباد میں پی ٹی آئی کے سوا کسی کا پولنگ ایجنٹ داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2018 اور ڈسکہ الیکشن کے ہتھکنڈے کھلم کھلا انجام دیے جا رہے ہیں، کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو عمران صاحب ذمہ دار ہوں گے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے تمام درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کروادی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید