• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے عطا تارڑ کو حراست میں لے لیا

گوجرانوالہ میں پولیس نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عطا تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر احتجاج کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق ن لیگی رہنما کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے، اسی لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عطا تارڑ کے خلاف درج مقدمے میں تھانے پر حملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں جبکہ عطا تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین