وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں آج شفاف اور ایماندار قیادت جیتے گی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی وزیر اعظم عمران خان سے محبت غیر متزلزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شفاف اور ایمان دار قیادت جیتے گی، آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
عثمان بزدار نے مزید کہاکہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ، آج بھی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مخالف جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، ان کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آج بھی کریں گے۔