• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کے چرچے

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی مشہور امریکی اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ سے مماثلت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو دیکھنے والے کئی افراد 20 سالہ رؤ نامی لڑکی کو اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ کی جڑواں بہن کہنے لگے جبکہ سیکڑوں افراد نے انہیں قریبی رشتے دار بھی قرار دے دیا۔

تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی اس ویڈیو کو چالیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں فالوورز کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین