• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کا اے این پی سے متعلق دعویٰ جھوٹا ہے، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اے این پی پر مشرف ریفرنڈم میں ساتھ دینے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف اے این پی میدان میں کھڑی رہی اور ایم ایم اے ڈیل کرتی رہی، اے این پی نے کبھی آمریت کی حمایت نہیں کی۔

میاں افتخار حسین نے الزام لگایا کہ مولانا اور ان کے نظریاتی ساتھیوں نے افغانستان کی تباہی میں بھرپور کردار ادا کیا اور مولانا صاحب آج بھی دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین