• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے قاسم سوری کے خلاف شکایت درج کرا دی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو شکایت درج کرادی ۔ اتوار کو پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کی جانب سے سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے کوئٹہ میں حلقہ ایل اے 40 جموں ویلی کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر نے کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید