سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی ٹوئٹر کی طرح ’’تھریڈ‘‘ فیچر متعارف کروانے والا ہے ، جس کی ذریعے صارفین ایونٹس میں لائیو کمینٹری بھی کر سکیں گے۔ اس بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھریڈڈ پوسٹس میں ویو پوسٹ تھریڈ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس سے فالوورز تھریڈ میں موجود تمام پوسٹوں کو آسانی سے نیوی گیٹ کر سکیں گے، تاہم فیس بک نے ابھی تک تھریڈ کے عوامی رول آؤٹ فیچر کے لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ فیس بک اس فیچر کو مزید صارفین تک وسعت دے گا یا نہیں۔
اس نئے فیچر کی بدولت کسی بھی پرانی پوسٹ میں نئی پوسٹ شامل کرکے ایک تھریڈ بنائی جاسکے گی ،جس میں شامل تمام پوسٹس کی آڈیئنس پہلی پوسٹ کی طرح یکساں ہوگی۔ فیس بک میں کریکڑ اکاؤنٹ کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے تھریڈ فیچر مختلف طریقوں سے کام کرسکتا ہے۔ طویل پوسٹ کے بجائے فیس بک تھریڈز کو کسی ایونٹ میں براہ راست کمینٹری کے لیے استعال کیا جاسکتا ہےجب کہ یہ انفلوئنسرز کے لیے بھی مفیدثابت ہوسکتا ہے۔