• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دو ممبران مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

ریٹائر ہونے والوں میں ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ممبران کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز نہ ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو نئے ممبران کے لیے موزوں ناموں کا ٹاسک سونپا ہے، آئین کے تحت حکومت کو 45 دن کے اندر نئے ممبران کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے۔

قانون کے تحت الیکشن کمیشن 3 ارکان کے ساتھ فعال رہ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 ممبران کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو 2 خطوط لکھ چکا ہے۔

ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشاورت سے کرنا ہوتی ہے۔

تازہ ترین