• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپوٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، پاکستان سنی تحریک اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی چاہتی ہے،اختیارات جب نچلی سطح پر ہونگے تو عوامی مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی گذر گئی مگر آج بھی شہر میں الائشوں کی وجہ سے فضاتعفن زدہ ہے،صفائی ستھرائی کا نظام ناکارہ اور پانی کی نکاسی کا سسٹم بوسیدہ ہے،

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید