• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن جمناسٹس کی فل باڈی سوٹ پہن کر اولمپکس میں شرکت

ٹوکیو (جنگ نیوز) جرمن خواتین جمناسٹس نے ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفائنگ میں ’لیوٹارڈز‘ کے بجائے ’فل باڈی سوٹ‘ پہن کر تاریخ رقم کردی۔ کئی جرمن خواتین جمناسٹس نے یورپین چیمپئن شپ میں بھی ’ون پیس آؤٹ فٹس‘ میں حصہ لیا تھا۔ تین اولمپکس گولڈمیڈلز جیتنے والی الزبتھ سیز کا کہنا تھا کہ وہ آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔21 سالہ سارہ ووس نے کہا کہ ہم پہلے لیوٹارڈ کی عادی تھیں پھر شارٹس پہن کر ٹریننگ کی اجازت مل گئی جس سے پورا دن لیوٹارڈ میں رہنے سے چھٹکارا مل گیا۔ یاد رہے کہ حالیہ سالوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے متعدد اسکینڈلز کے بعد عالمی جمناسٹک تنظیم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین