• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کیلئے نیا خطرہ، ’’نیپارتک‘‘ طوفان جاپان کی طرف بڑھنے لگا

ٹوکیو (جنگ نیوز ) کورونا کیسز سے نبردآزما ٹوکیو اولمپکس اب سمندری طوفان کی زد میں ہے۔ منتظمین نیپارتک نامی سمندری طوفان پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو کہ جاپان کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے، اس طوفان کی وجہ سے مقابلوں کے شیڈول میں پہلے ہی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ منگل کے روز ہونے والے تیر اندازی اور کشتی رانی کے مقابلے ملتوی کیے جاچکے ہیں ۔ تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہونشو کی طرف بڑھتے ہوئے سمندری طوفان کی وجہ سے مزید کسی بھی مقابلے کو ری شیڈول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹوکیو 2020 کے ترجمان ماساٹاکایا نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت منگل کو منعقد ہونے والے کسی دوسرے مقابلے کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین