• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں رہائشی عمارت کی کھڑکی سے گر کر بچہ ہلاک

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا 21 ڈسٹرکٹ میں ایک چھوٹا بچہ کھڑکی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ویانا کی ریسکیو سروس کے مطابق اتوار کی شب 9بجے کے قریب فلوریڈ سڈروف کے پراگراسٹرا پر واقع ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت سے گر کر ایک سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، اسے گہری چوٹیں آئی تھیں ،ہنگامی امدادی ٹیم نے بچے کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ بچے کو نہ بچا سکےاور وہ ہلاک ہوگیا۔
تازہ ترین