• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر بریڈ فورڈ میں جشن

  بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر بریڈفورڈ میں جشن کا سماں ہے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔کشمیر تحریک انصاف نارتھ زون کے سابق صدر چوہدری محمد مالک کی رہائش گاہ پر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کی تاریخی کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماؤں نے شرکت کی اور الیکشن جیتنے کی خوشی بھی منائی گی،اس موقع پر چوہدری محمد مالک نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے عوام نے وزیراعظم عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر اعتماد کرتے ہوے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا،سابق مشیر حکومت چوہدری علی شان نے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں عوامی مسائل عملی طور پر حل ہوں گے،چوہدری مطلوب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔،اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری پرویز ،میاں چوہدری عبدالجبار ،چوہدری محمد فاضل،چوہدری ممتاز احمد،چوہدری مقصود پوٹھی،چوہدری غالب حسین،چوہدری معروف،مطلوب شہزاد، چوہدری شیراز جنگیاں ،چوہدری صابر پوٹھی ،چوہدری ماجد علی اور دیگر نے بھی تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
تازہ ترین