• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ یونیورسٹی کوماحولیاتی اعتبارسے پائیدار بنانے کیلئے پرعزم ہیں،ڈاکٹرزکریاذاکر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ہم مزید درخت اور پودے اگا کر اور اس خطے کے نباتاتی اور حیاتیاتی وسائل کا تحفظ کر کے اوکاڑہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی اعتبار سے ایک پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کےلیے پر عزم ہیں، ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے فیکلٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں پچپن ایکڑز پہ مشتمل لا ن اور کھیلوں کے میدان کے علاوہ دو سو سے زائد اقسام کے پودے اور درخت موجود ہیں جو کہ نہ صرف کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بھی فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
تازہ ترین