• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی لینڈ ریکارڈ،ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگرحکام کو نوٹس جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول جج نے عدالتی حکم کے باوجود اوور سیز پاکستانی کا ظاہر کردہ غلط رقبہ درست نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ معظم اقبال سپرا اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں اوور سیز پاکستانی مسرت حسین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے راجہ پور خانیوال روڈ پر موجود 17 مرلے 23 گز رقبے کو 2 مرلہ کم ظاہر کیا گیا کیونکہ اس رقبہ پر قبضہ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، اس میں حکام نے عدالت کے روبرو غلط بیانی سے کام لیا اور سابق اے ڈی ایل آر سٹی عاصم رفیق نے سابق پٹواری ابرار شاہ کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت بھی کی اور محکمہ مال کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ میں بھی بدنیتی سے رقبے کو کم ظاہر کیا گیا، رقبے کے درست اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے حکام کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی لیکن عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا پڑی ہے جس پر عدالت نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ ، ڈپٹی کمشنر ملتان، اے ڈی سی آر طیب خان اور سابق اے ڈی ایل آر عاصم رفیق کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اصالتا یا وکالتا پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین