• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کی بازیابی سے متعلق عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی پی او لیہ کو طلب کرلیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے لڑکی کی بازیابی سے متعلق عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی پی او لیہ کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے خاتون صغراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی فوزیہ بی بی کو ملزمان اکبر اور فاروق نے اغوا کر لیا ہے ۔ ملزمان بااثر ہیں، پولیس بیٹی کو برآمد نہیں کر رہی ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اس کی بیٹی کو برآمد کرایا جائے ۔ عدالت عالیہ نے اس رٹ درخواست پر ڈی ایس پی فتح پور لیہ کو طلب کیا تھا جو گزشتہ روز پیش نہ ہوئے ۔
تازہ ترین