• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ پولیس مقابلہ ٗڈکیت رہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے رنگ روڈپرفائرنگ کے تبادلہ کے بعد منظم ڈکیت ورہزن گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آرکے مطابق گزشتہ روز رہزنی کی اطلاع ملنے کے بعد و ہ رنگ روڈ پر ایم ایم سی ہسپتال کے قریب پہنچے تو رہزن ناکام واردات کے بعد فرار ہو گئے انہوں نے رہزنوں کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران انہوں نے ایک رہزن طیب ولد لائق شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی آصف اور بلال فرار ہو گئے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے فرار ہونے والے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین