• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، عزاداری کے انعقاد کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل

پشاور ( لیڈی رپورٹر) محرم الحرام کے حوالے سے قائم قومی محرم کمیٹی نے اپنے اہم قومی اجلاس میں عزاداری کے انعقاد کے لئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ اور وضح کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری سید الشہداء بھرپور طریقے سے برپاپا کرنے اور انتظامات کی بروقت اور بہتر انجام دہی کے لیے علاقائی کنٹرول رومز بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ھے ۔ یہ اعلان قومی مُحرم کمیٹی کے سربراہ اور خطیبِ محمد و آل محمد آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے مرکزی امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں منعقدہ ایک اہم قومی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کے مہمانان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد علی آخونزادہ اور خطیب شیعہ جامع مسجد النبی حُجتہ الاسلام والمُسلمین علامہ سید ارشد علی شاہ نقوی تھے۔ اجلاس میں متولیان و منتظمینِ امام بارگاہ، بانیانِ مجالس و نشانِ منت، قومی ملی تنظیموں کے رہنماؤں اور زعماء قوم سمیت وڈپگہ، نوشہرہ اور چارسدہ کے مومنین کے وفود نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے محرم الحرام میں مجالس عزاء و جلوسہائے عزاء کے پرامن اور بہتر انعقاد کے لئے قومی محرم کمیٹی کی کارکردگی پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور آمدہ مُحرم تا ربیع الاول کے تمام تر انتظامات کیلئے اسٹیک ہولڈرز متولیان اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری کا فریضہ انجام دینے کا اختیار بھی قومی محرم کمیٹی کو سونپا۔اس موقع پر قومی مُحرم کمیٹی نے کرونا سے بچاو کیلئے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کیلئے حفاظتی تدابیر سے شرکاء اجلاس کو تفصیلاً آگاہ کیا اور اجلاس میں اس کے موثر نفاذ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید ارشد علی شاہ نقوی، شاہد امداد بیگ، سید اظہر علی شاہ جعفری، آخونزادہ مجاہد علی اکبر، آغا سید مرتضی عباس رضوی اور دیگر شامل تھے نے کہا کہ مُحرم الحرام اہل اسلام کو حق کی معرفت اور باطل کرداروں کی پہچان کا درس دیتا ہے اور عوام میں یہی شعور آگہی بیدار کرنا اس ماہ مبارکہ سے کما حقہ استفادہ کرنے کے مترادف ہو گا۔
تازہ ترین