• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شدید بارشیں، اموات کی تعداد 192 ہوگئی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 192 ہوگئی۔

دلی میں آج صبح ہونے والی تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے چلتی ہوئی بس میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹر میں طوفانی موسم کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 192 ہوگئی ہے جبکہ 100 اب بھی لاپتہ ہیں۔

مہاراشٹر کے ساحلی اور مغربی اضلاع میں گزشتہ ہفتے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین