• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نئے ڈرامے میں ’فلک‘ کا کردار ادا کریں گی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے نئے ڈرامے میں ’فلک ‘ نامی کردار ادا کریں گی۔

سارہ خان کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے آنے والے نئے ڈرامے میں ادا کیے گئے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان خود سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتا رہی ہیں کہ ’وہ اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی کہانی نہیں بتائیں گی مگر کہانی بہت اچھی ہے ڈرامے کی، اُن کے ڈرامے سے متعلق ایک بات بہت دلچسپ ہے جو وہ اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہیں۔‘

سارہ خان نے کہا کہ ’وہ اپنے نئے ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام فلک ہوگا، اس خبر کو سُن کر آپ بھی پرجوش ہو گئے ہوں گے، وہ خود بھی کردار کا یہ نام سُن کر تھوڑا گھبرا گئی تھیں کیوں کہ اُن کے شوہر کا نام بھی فلک ہے۔‘


سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہوگا جو بہت پڑھاکو اور ساتھ میں ایتھلیٹ بھی ہے، سادہ سی عام سی لڑکی ہے جیسے ہمارے عام گھرانوں کی لڑکیاں ہوتی ہیں، یہ کردار بھی ایسا ہی ہوگا۔‘

تازہ ترین