• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عثمان بے‘ کی بیٹے کیساتھ مچھلیاں پکڑتے ہوئے تصاویر وائرل

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’ کورلس عثمان‘ میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تُرک اداکار بوراک اوزچیوت کی اپنے بیٹے کرن کے ساتھ مچھلیاں پکڑتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔

بوراک اوزچیوت نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ مچلیاں پکڑتے ہوئے تصاویر اورویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے،تصاویر میں اداکارکے بیٹے کرن کو بہت خوش نظر آرہےہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئےمچھلی کے بارے میں لکھا کہ ’یہ کرن کی گوگو ہے۔‘


انسٹاگرام پر18ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید